پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار /Decision not to set Ramadan savings market in Sindh after Punjab
News 4 You پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ پنجاب کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی رمضان میں بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی بہتری کے لئے کیا گیا ہے، ہجوم ہو گا تو کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے، اسی وجہ سے ہم نے سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی تا کہ لوگوں کی کم تعداد منڈی جائیں اور انہیں اپنے متعلقہ علاقوں سے ہی مناسب...