دنیا میں ہرسال 36لاکھ انسانوں کو مارنے والے 3 امراض/3 diseases killing 36 million humans in the world3 diseases killing 36 million humans in the world

News 4 You 

دنیا میں ہرسال 36لاکھ انسانوں کو مارنے والے 3 

امراض


ٹی بی‘ یرقان اور ایڈزکے خلاف آج تک کورونا کی طرح عالمگیر مہم کیوں نہیں چلائی گئی؟ ہر سال وبائی نزلہ زکام سے 67کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوتے ہیں اور 3سے 5لاکھ تک مرجاتے ہیں مگر آج تک ان اعدادوشمار پر کبھی بحث نہیں ہوئی اور نہ ہی دنیا کولاک ڈاﺅن کیا گیا.



لاہور(اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2020ء) دنیا بھر میں ہر سال36لاکھ سے زائد افرادتین امراض ٹی بی‘ یرقان اور ایڈزسے متاثر ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دنیا کو خوف میں مبتلا رکھے ہوئے کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ اور ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں. امریکا کے وبائی امراض کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق امریکا میں ہرسال اوسطا 35ہزار شہری Influenza ”وبائی نزلہ زکام“سے ہلاک ہوجاتے ہیں امریکا کے ہی سرکاری ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ہر سال موسمی نزلہ وزکام سے دنیا کی کل آبادی کا 9فیصد یعنی 67کروڑ کے قریب اس سے متاثر ہوتا ہے جبکہ شرح اموات 3سے5لاکھ سالانہ ہے
ان اعدادوشمار کو سامنے رکھیں تو ہر سال وبائی نزلہ زکام سے 67کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوتے ہیں اور 3سے 5لاکھ تک مرجاتے ہیں مگر آج تک ان اعدادوشمار پر کبھی بحث ہوئی نہ پوری دنیا میں اتنی بڑی مہم چلائی گئی اور نہ ہی دنیا کو لاک ڈاﺅن کیا گیا . پوری دنیا میں کمزور مدافعتی نظام والے افراد ‘چھوٹے بچے اوربزرگ یہ ”وبائی زکام “کا آسان نشانہ بنتے ہیں 2017 اور 2018 میں پوری دنیا میں فلو سے 80 ہزار اموات ہوئیں کیونکہ یہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے .
وبائی نزلہ زکام اور ٹی بی کا پھیلاﺅ کورونا وائرس جیسا ہی ہے یعنی مریض کے کھانسنے‘چھینکنے‘مریض کی استعمال شدہ چیزوں کو استعمال کرنے اس کے قریب رہنے‘ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے وبائی نزلہ زکام اور ٹی بی کے جرثومے صحت مند افراد میں منتقل ہوسکتے ہیں. اب ہرسال36لاکھ سے زائد زگیاں نگلنے والے تین امراض ٹی بی‘یرقان اور ایڈز کے اعداد وشمار کا جائزہ لیتے ہیں امریکی ادارے یوایس ایڈ کی رپورٹ کے مطابق جون 2019میں ایچ آئی وی(ایڈز) کے مریضوں کی تعداد24.5ملین تھی جبکہ 2018میں یہ مرض 7لاکھ70ہزار انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا 2010میں ایچ آئی وی سے مرنے والوں کی تعداد8لاکھ60ہزار تھی.
تپ دق یعنی ٹی بی کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)کی سال2019کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی بی سے ایک سال کے دوران دنیا بھر میں15لاکھ اموات ہوئیں اور ایک کروڑ سے زائدمریض سامنے آئے جبکہ 4لاکھ 84ہزارمریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ مرض لاحق ہوا. عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہے اس بیماری کے باعث سالانہ تقریبا14لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ہیپاٹائٹس کا مرض بنیادی طور پر سوزش جگر کہلاتا ہے جس کی پانچ اقسام ہیں یعنی اے، بی، سی ، ڈی اور ای ہیں‘ ہیپاٹائٹس بی اور سی کو ’خاموش قاتل‘ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ ان بیماریوں کا مریض کو عموماً اس وقت ہی علم ہوتا ہے جب یا تو وہ ان کے ٹیسٹ کروا لے یا پھر اس کا جگر خطرناک حد تک خراب ہو جائے.
ایک محتاط اندازے کے مطابق کرّہ ارض کی کل آبادی کے ایک تہائی افراد میں ٹی بی کے جراثیم پائے جاتے ہیں، لیکن متاثرہ ہونے والوں کی تعداد سالانہ ایک کروڑ تک ہے صرف پاکستان میں سالانہ تقریباً5لاکھ افراد ٹی بی کے مرض کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے 70 ہزارکے قریب لقمہ اجل بھی بن جاتے ہیں. یہ خردبینی جرثوما اپنے وجود میں نہایت سخت جان ہے،جو انتہائی تیزی سے تقسیم در تقسیم ہو کر لاکھوں،کروڑوں کی تعداد میں پھلنے پھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ تپ دق کے جراثیم کا اصل ہدف نظامِ تنفّس ہے، یہ جراثیم سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہوکر افزایش کرتے ہیں مگر بعض اوقات خون کے ذریعے پورے جسم میں بھی پھیل جاتے ہیں.
سائنس دانوں نے اس جرثومے کی جزئیات، فطرت و ہئیت وغیرہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ جرثوما سلاخ نما جوڑے کی شکل میں زندہ رہتا ہے اور اگر ایک بار سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوجائے، تو برسوں زندہ رہنے کے باوجود بے ضرر ہی رہتا ہے. کئی ممالک میں دہائیوں پرانی قبروں سے برآمد ہڈیوں میں بھی ٹی بی کے ایکٹیو جرثومے پائے گئے ہیں یہ بھی کمزور قوت مدافعت والوں کو اپنا شکار بناتا ہے‘عام طور پرٹی بی سے متاثرہ فرد کے پھیپھڑوں میں موجود جراثیم تقسیم در تقسیم ہو کر ان گنت تعداد میں کھانسنے،چیخنے، چلانے یا چھینک سے ہوا میں پھیل جاتے ہیں.
اس دوران اگر یہ کسی صحت مند فرد کے پھیپھڑوں میں سانس لینے کے ساتھ داخل ہوجائیں،تووہاں باریک باریک جھلّیوں میں پرورش پانے لگتے ہیں کہ پھیپھڑوں کا درجہ حرارت، نمی اورصحت مند خلیے اس کی نشوونما کے لیے مرغوب غذا کا کام دیتے ہیں. یہ جرثومہ سالوں تک جسم میں فعال رہتا ہے اور قوت مدافعت کمزور پڑ جانے یا کسی اور بیماری کی صورت میں یہ فعال ہوجاتا ہے ‘یوں تو ٹی بی90 فی صد پھیپھڑوں یا نظامِ تنفّس کی بیماری ہے، لیکن بعض اوقات یہ لمف گلینڈز، تولیدی اعضاء،دماغ، ہڈیوں، جوڑوں،جگر، گردے،مثانے ،نظامِ ہضم اور جلد تک کو متاثر کرتا ہے اس وقت دنیا بَھر میں تقریباً5لاکھ مریض ملٹی ڈرگ ریزیسٹینٹ ٹی بی کا شکار ہیںجبکہ پاکستان میں ان مریضوں کی تعداد 35ہزار کے لگ بھگ ہے.
ہیپاٹائٹس کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے یہ مرض سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی آٹھویں سب سے بڑی وجہ ہے اس بیماری کے باعث سالانہ 14لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیںعالمی ادارہ ِ صحت کی گلوبل ہیپاٹائٹس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 25 کروڑ 75 لاکھ سے بھی متجاوز ہو چکی ہے جو دنیا کی آبادی کا 3.5 فیصد ہے اور ہیپاٹائٹس Cسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 07 کروڑ 10 لاکھ ہے جو کہ دنیا کی آبادی کا ایک فیصد ہے.
دنیا میں اِس وقت 32 کروڑ 80 لاکھ افراد مختلف طرح کے ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں ہر سال 17 لاکھ 50 ہزار ہیپاٹائٹس سی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاںروزانہ 111 سے زائد افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، پاکستان میں دونوں بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے جن میں سے اکثریت کو اپنی بیماری سے متعلق علم ہی نہیں.
پاکستان ہیپاٹائٹس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں ٹی بی، ڈینگی، ملیریا اور ایڈز کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 7 کروڑ 10 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی کے موذی مرض میں مبتلاہیں جن میں سے 10 فیصد یا 71 لاکھ افراد پاکستان میں پائے جاتے ہیں. عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ 25 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں اس اعتبار سے ہیپاٹائٹس بی اور سی اس وقت دنیا بَھر میں صحت عامہ کا بہت بڑا مسئلہ ہیں مگر آج تک اس جان لیوا مرض کے لیے کورونا جیسی عالمگیر ابلاغی مہم نہیں چلائی گئی.
اسی طرح ایچ آئی وی ”ہیومن امیونوڈیفیشنسی وائرس“کا مخفف ہے یہ وائرس جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے جس کے باعث متاثرہ جسم کو عام طرح کی انفیکشن کا مقابلہ کرنے میں دشواری ہونے لگتی ہے اور وہ شدید بیمار ہو جاتا ہے. یہ وائرس بھی انسان سے انسانوں حتی کہ جانوروں اور پھر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے40سال سے زیادہ عرصہ قبل جب ایڈز پہلی بار شناخت ہوئی تھی تو اس وقت وہ گویا ایک سزائے موت تصور کی جاتی تھی.
عالمی ادارہ صحت اس پر بھی ہر سال دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن منا کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرلیتا ہے امریکی صدر ٹرمپ کے موجود مشیر صحت ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی ایڈز پر ریسرچ کرنے والی عالمی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں انہوں نے ایچ آئی وی کے علاج کی دوا تیار کرنے کے لیے کام کیا اس دوائی سے ایڈزکا خاتمہ تو ممکن نہیں ہوسکا البتہ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وائرس کو مریض سے کسی دوسرے جاندار میں منتقل ہونے سے روکتی ہے.
کورونا وائرس نے دنیا کو دو سے تین ماہ کے اندر ہی بدل کر رکھ دیا ہے اور ایک نئی اصطلاح کو جنم دیا ہے”کورونا سے پہلے کی دنیا اور کورونا کے بعد کی دنیا“یہ اسی طرح کی اصطلاح ہے جو نائن الیون کے بعد سامنے آئی تھی دنیا میں گردش کرتی سازشی تھوریاں کس حد تک سچ ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر اتنی بڑی عالمیگر مہم اور مشکوک اعدادوشمار نے لوگوں کو سازشی تھوریوں کی جانب راغب کرنے پر مجبور ضرور کیا ہے.
کورونا کے باعث لاک ڈاﺅن سے نہ صرف کھربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے بلکہ دنیا کے کئی ممالک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں اسی طرح ماضی قریب کی تاریخ میں بیروزگاری کی سب سے بڑی شرح پوری دنیا میں دیکھی جارہی ہے. (اس تحقیق کے لیے تمام اعدادوشمار عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)‘سی ڈی سی‘جان ہوپکنز‘یونسیف‘یوایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور یو ایس ایڈ سے لیے گئے ہیں)
English translation :

3 diseases killing 36 million humans in the world

Why was not the universal campaign like Korona against Kyrgyzstan and AIDS? Every year, more than 67 million people are affected by the wishes of the village and die from 3 to 5 million, but till today the statistics were never discussed nor did the world be cool.

LAHORE (Topil News.) April 122020 (Over 3,000 people of the world are expected to affect the diseases of the BT 'Birk and AIDS and every day, while the core of the cervical virus candidates in Kazona virus has been killed and more than one million people have been killed in the world. According to the CDC, the USA's 35,000 citizens in the United States, killing the Vice 31,000 civilians, "The Vice-Baqaraz Zakam", is under the total population of the world's population, according to the institute of the total population of the world, while the rate of death is affected by 37 million, every year, more than 67 million people are affected by 37 million and every year, but more than 67 million people have been discussed, but the statistics were never discussed, and the world was ranked in the whole world. People with weak immune system in the whole world become a small target of 'small children and "epic to" virtual "in 2017 and 2018 in the world, in the world, 80 thousand deaths were found in the world, because it is a spreading disease. The spread of Naval Najulam and TB is the same as Harona virus, such as patient's use of 'patients' or hugs to use the things used to use it, they can move to the neighboring and embedded gifts of healthy people. Now the number of three diseases of the 36 million zodios swallowed three diseases of TBCancan and AIDS data, according to the US Institute of USA AIDS reported, the number of patients in HIV (AIDS) in 249.5 million was investigated in 2018, while in 2018, the number of people who had been killed in death in 2018, was investigated by the number of HIV 8 million. The report of the World Health Organization (TWO) of TBA, the TC was reported that the 15% of the world was found around the world during a year and a million people came to pass, while 4 million 84 emergers were repeatedly recognized after health. According to the World Health Organization, the Ethnate's largest deaths of the world, the death of the world's death is due to this disease, about 14 million people are wash their hands with the same assessment of the hepatitis, which is five types of philosophy, which is five types, A, B, C, D and E 'are called' silent killer 'because the patient's patient is usually known when he or she has to test his tough dangerous extent. According to a cautious, a third of the total population of the Pharmacies, found in the third of the total population of TB, but the number of affected people is up to Rs.8 million only about the annual annual annually in Pakistan is suffering from the BB and becomes 70,000 neighbors. This is a very strong life in its existence, which is capable of distributing millions of millions, millions of millions of fruits, while the ability to bear the maximum target system, it is respiratory through the sacrifice breathing but sometimes it gets spread through the body through blood. Scientists further investigated more about this germs, nature and hydrait etc., it was known that it is surviving in the form of a glands of bars and if the body is entered into the body, if the remaining remains despite living in the body. In many countries, the BB's acid germs have been found in the bones of decades of decades, and also vulnerable to the victim's victims, it is also a victim of the victims of the bihar-based citizens, spread in the countless number, crawling, running or snake. During this time, if it enters a healthy person's breath, it takes place to be in a rifle membrane that the lung temperature, moisture and the cultivation of the luxury diet work for their development. This germs remain active in the body for years and the power of the violence is weak or in any case of illness, it is enabled, and sometimes it is affected by the tens of samples, nutrients, reproductive organs, brain, bones, joints, liver, kidney, borders, bones, joints, liver, kidney, borders, systems, psychiatric, and kidney, systems, and digestive, as well as the patient's patients are suffering from the drug, and the number of patients in Pakistan is 35,000. Healthcare says about the health of Healthat, this disease is the eighth largest death of the world's death due to this disease, due to this disease, 14 million people wash their hands with their lives, according to the health of the health of the Healthatic Bibs, the number of hepatitis B has been compared to the total population of the world, which is 3.5 percent of the world's population and the number of patients affected by hepatitis C is a percentage of the world's population. In the world, 32 million 80 million people are victim of various types of hepatitis, every year 17 million 50 thousand hepatitis c is in front of the new cases, more than 111 people are already in the mouth of the Homatitis B and C, the number of people suffering from both the diseases in Pakistan is more than one million, most of them do not know about their illness. Pakistan resulting in Hepatitis is more than the residents of TB, dengue, malaria and AIDS, according to the World Health Organization, 7 million 10 million people in the world are in the disease of the Epititis C, out of which 10 percent or 71 million people are found in Pakistan. According to a recent report of the World Health Organization, 3 million 25 million people are expected to be heatatitis worldwide, this Hepatitis B and C is a major problem of the worldwide health worldwide, but today the universal base campaign was not run as coronary for this life. Similarly, HIV is hidden from the Human Ammoniasi Virus ", this virus weakens the body's immune system, due to which the affected body looks difficult to compete in common infection and it becomes severe ill. This virus also has human beings to humans and animals from moving animals to more than 40 years ago when AIDS was identified for the first time, then he was considered as a penalty death. The World Health Organization also enhances his responsibilities through the world's day of celebration of the Worlds of Worlds, who has also been part of the World Team of Advisor, the President of the President of the President, Dr. Anthony, Lahore, has been part of the World Team, he has worked to prepare HIV treatment medication, it could not be possible to eliminate the Edgeka, it is said that it virpar is to say that it via the patient from moving from another patient from moving to the other patient from another patient. Corona virus has changed the world within two to three months and has given birth to a new term "World of Korona's world and the world of corona," It is the same term that has come after the Nineteen, which is true, which will come true, the right time and the suspicious statistics, for such a long time, and suspicious statistics have forced people to attract the testimony. Due to corona, not only loss of loss of dollars, but many countries of the world have reached near bankruptcy, in the past near the history of the past, the largest rate of unemployment is being seen in the whole world. (For this research, all the data has been Worldwide Health (WHO) 'CDC' Opin 'Opin' NFO National Institute of Health and USA Edes)

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

دبئی،کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں/10,000 Pakistani jobs due to Dubai, Corona

کوویڈ 19 کی گنتی پاکستان میں/Quid 19 is counted in Pakistan

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد/ Number of Corona virus patients in Punjab