کرونا وائرس نے عالمی سطح پر خوفناک شکل اختیار کر لی، ہر سیکنڈ میں تقریباً 2 کیسز رپورٹ ہونے لگے
کرونا وائرس نے عالمی سطح پر خوفناک شکل اختیار کر لی، ہر سیکنڈ میں تقریباً 2 کیسز رپورٹ ہونے لگے
دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ کل کیسز کی تعداد 11 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی، 63 ہزار سے زائد موت کے منہ میں جا چکے، 70 فیصد کیسز صرف 5 ممالک امریکا، اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی سے رپورٹ ہوئے
نیو یارک ( اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2020ء) کرونا وائرس نے عالمی سطح پر خوفناک شکل اختیار کر لی ، ہر سیکنڈ میں تقریباً 2 کیسز رپورٹ ہونے لگے ، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ کل کیسز کی تعداد 11 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی، 63 ہزار سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ، 70 فیصد کیسز صرف 5 ممالک امریکا ، اٹلی ، اسپین ، فرانس اور جرمنی سے رپورٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 80 ہزار 882 ہو گئی جبکہ اموات 63 ہزار 200 سے زائد ہوگئیں۔
کورونا وائرس کے 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وائرس سے متاثر ہونے والے 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی دنیا بھر کے خصوصی اسپتالوں یا میڈیکل سینٹرز میں زیرِ علاج ہیں جن میں 39 ہزار 400 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں 3 لاکھ سے زائد ہے، اس کے بعد اٹلی میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 827 ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں