پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

                                                  NEWS 4 YOU

پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک میں وائرس سے متاثرہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 28 جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی.

کرونا وائرس کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک میں وائرس سے متاثرہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 28 جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ایک مریخ پنجاب اور ایک مریض سندھ میں جاں بحق ہوگیا
پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ جبکہ دوسرا مریض کراچی میں جاں بحق ہوا ہے جس کی عمر 59 سال تھی ۔ مریض کو 19 مارچ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔ یوں سندھ میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
                                                             News 4 YOU

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کورونا کے وار مزید تیز ، لاہور میں مریضوں کی تعداد

کورونا چین کا حیاتیاتی ہتھیار؟امریکا نے/ Corona China's Biological Weapons? US

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی رمضان بچت بازار /Decision not to set Ramadan savings market in Sindh after Punjab