ملک بھر میں کیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ ؟
News 4 You
مشترکہ طورپر فیصلہ ہوا کہ 1 سے 14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا ، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے ، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی
وفاقی وزیر اسد عمر
اسلام آباد (تازہ ترین خبر-01اپریل2020ء) ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلا. وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے . تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ 1 سے14 اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔
14اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیاء . ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں