وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک/Federal cabinet extends lockdown until April 30
News 4 You
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے کی تجویز کو زیر بحث لایا گیا جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی نے مزید 10 روز تک لاک ڈاؤن میں توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ دو مراحل میں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے کہ وفاقی حکومتی تمام فیصلے سندھ کی تجاویزکو مدنظررکھ کر کرے۔جس پر قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کرمشترکہ فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل کھولا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
اسلام آباد ( اخبار تازہ ترین 14 اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے باعث وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافہ کی سمری موخر کر دی۔
احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔جبکہ احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم سپورٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیات تبدیلی کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔
جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی۔قبل ازیں ملک بھر میں مزید 10 دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر قومی رابطہ کمیٹی کا اتفاق ہو ا۔
English translation :
Federal cabinet extends lockdown until April 30
Six-point agenda was considered at the Federal Cabinet meeting
Islamabad (Updated 14 April 2020) The Federal Cabinet has extended lockdown on April 30 due to the Corona virus. According to details, a six-point agenda was considered at the Federal Cabinet meeting. The review was also reviewed. The briefing was also given on the economic situation of the country.
Sanya Nishtar briefed the cabinet on the Emotion Cash Transfer program, while Advance Income Support was approved for the Emergency Cash Transfer.
Lockdown was extended until April 30 because of the Corona virus. Earlier, the National Coordinating Committee agreed to extend the lockdown for another 10 days across the country.
Lockdown's proposal was discussed at the National Coordinating Committee meeting, after which the National Coordinating Committee agreed to a proposal to extend Lockdown for another 10 days. It is reported that 10 low risk industries are likely to be exempt from lockdowns at the meeting. Industries will be exempted in two stages.
Chief Minister Sindh has proposed its extension of lockdown that all decisions of the federal government should be made based on Sindh's proposal. To which the National Coordination Committee agreed to make joint decisions with provinces related to lockdown. Similarly, it was decided in the meeting that the first phase of the construction sector would be opened tomorrow
News 4 You
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں