لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے فیصلوں میں توازن پیداکرناہوگا.عمران خان
NEEWS 4 YOU
Live Updates
لوگوں کو بھوک سے بچانے اور معیشت کو گرنے سے روکنے
کے لیے فیصلوں میں توازن پیداکرناہوگا.عمران خان
اسلام آباد/لاہور( اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اپریل۔2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برصغیر میں غربت کی شرح بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے فیصلوں میں توازن لانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن، لوگوں کو بھوک سے بچانےاور معیشت کو گرنے سے روکنے کے لیے ہمیں فیصلوں. میں توازن پیدا کرنا پڑ رہا ہے
ٹوئٹر پر اپنے پغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ادارے، مالز، شادی ہال، ریستوران اور عوامی اجتماعات کی دوسری جگہیں بند کردی ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کی تباہی روکنے لیے زرعی شعبہ کھول دیا ہے اور اب ہم. تعمیرات کا شعبہ کھول رہے ہیں
وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے.
وزیر اعظم کو پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش نظر لیے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گیعمران خان کورونا ریلیف ٹایئگر فورس کے رضاکاروں سے بھی ملاقات کریں گے. ادھرحکومت پنجاب نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے پیر کے روز متعدد بڑی صنعتیں اور چھوٹے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کچھ کاروبار اپنا کام دوبارہ شروع کر سکتے ہیںصوبائی حکومت نے کم عملے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے ان میں ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز اور فارما انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دے گئی ہے.
اس کے علاوہ لیدر اور سرجیکل و طبی آلات بنانے والی صنعتیں بھی کام شروع کر سکتی ہیںپھل، سبزیاں، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا. دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے 1072 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے‘پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہے جبکہ 139 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ہلاک شدگان میں سے 11 کا تعلق پنجاب، 14 کا سندھ، 11 کا خیبر پختونخوا، تین کا گلگت بلتستان جبکہ ایک کا بلوچستان سے ہے.
وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے. ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاﺅن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے پاکستان کی حکومت نے 4 اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی.
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2711 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہے سب سے زیادہ متاثرین 1072 صوبہ پنجاب میں ہیں جبکہ سندھ میں 839، خیبر پختونخوا میں 343، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں یہ تعداد 12 ہے 3 اپریل کو پاکستان میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 258 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا تھا. اب تک پاکستان میں 139 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سندھ
.سرفہرست ہے جہاں یہ تعداد 74 ہے
NEEWS 4 YOU
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں