انگلش پریمیئر لیگ سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور

News 4 You

انگلش پریمیئر لیگ سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور:

پریمیئر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے ، میچز میں شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے.


لندن ( این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن دوبارہ شروع کرائے جانے پر غور شروع کردیا گیا،پریمیئر لیگ کا آغاز مئی میں ہوسکتا ہے ، میچز میں 
شائقین کیلئے دروازے بند ہوں گے
کوروناوائرس کی وجہ سے انگلش پریمیئر لیگ کو 762 ملین پائونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے ، 16جولائی تک انگلش پریمیئر لیگ ختم نہ کی تو انتظامیہ کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اس نقصان کے بچنے کیلئے انگلش پریمیئر لیگ انتظامیہ نے حالیہ سیزن دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق نئے پلان کے تحت سیزن کا آغاز مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا اور 12جولائی تک سیزن ختم کردیا جائے گا تمام میچز بند دروازے میں کرائے جائیں گے۔اس حوالے سے جمعے کو 20 کلبز پر مشتمل ٹیلی کانفرنس ہوگی جس میں سیزن کے آغاز کا اہم فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے گورنمنٹ پبلک ہلتھ باڈیز کی منظوری بھی درکار ہوگی۔واضح رہے کہ 16 جولائی تک سیزن مکمل نہ ہونے کی صورت میں ٹی وی کنٹریکٹ کی مد میں 762 ملین پاونڈز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
                                              News 4 You

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

دبئی،کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں/10,000 Pakistani jobs due to Dubai, Corona

کوویڈ 19 کی گنتی پاکستان میں/Quid 19 is counted in Pakistan

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد/ Number of Corona virus patients in Punjab