پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی/Corona virus out of 157 more confirmed in Pakistan

News 4 You 


پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7638 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 8 اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔




پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس سے کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7638 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 8 اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹے میں 6 ہزار 416 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا وائرس کے 157 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار638 ہوگئی ہے۔ اب تک پاکستان میں 92 ہزار 548 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس سے کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد1832 ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز میں پنجاب میں مزید 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس سے پنجاب میں کل کیسز کی تعداد 3 ہزار410 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے مزید 132 کیسز سامنے آئے، جس سے سندھ میں تعداد متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار255 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد ایک ہزار77، اسلام آباد میں 163 ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں335، گلگت بلتستان میں تعداد 250 ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد48 ہے۔ دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے22 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں پچس سو سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو سینتالیس جانیں نگل گیا اور مجموعی طور پر ساڑھے چودہ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر۔
اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سات سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بہتر ہزار سے بڑھ گئی ہے۔فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تینتیس سو سے بڑھ کر چھیالیس سو ہو گئی ہے۔

English translation :

Corona virus out of 157 more confirmed in Pakistan

 Corona's total number of cases has increased to 7638, with a total of 143 deaths in the last 24 hours, with 8 more deaths.


Corona virus has been confirmed in 157 more people in Pakistan, bringing the total number of Corona cases to 7638. In the last 24 hours, the total death toll has increased to 143 with 8 more deaths.  According to the latest statistics from the National Command and Operation Center on Corona virus, 6,416 people have been tested in Pakistan in the last 24 hours, with 157 more cases of Corona virus reported.

 With the new cases the total number of corona virus patients has increased to 7,638.  So far 92 thousand 548 tests have been done in Pakistan.  Similarly, in the last 24 hours, 8 deaths have been reported, bringing the total death toll to 143.  The number of patients in Pakistan is 1832.

 It has been reported that in the new cases, 19 more cases were reported in Punjab.  The total number of cases in Punjab has reached 3 thousand 410.

 In Sindh, 132 more Corona cases were reported, bringing the number of affected persons in Sindh to 2,255.  The number of cases is 1,777 in KP, 163 in Islamabad.  Similarly, Balochistan has 335 and Gilgit-Baltistan has 250.  The number of Corona virus cases in Azad Kashmir is 48.  On the other hand, the number of people infected with the Corona virus in the world has increased by 2.5 million and more than 100,000 have been killed.

 According to US media, more than half a thousand people have been killed worldwide in the last 24 hours.  So far, more than 500,000 people have recovered from defeating the Corona virus.  The United States is most affected by Corona, where over twenty-five people have died in 24 hours, and the total number of casualties has risen to thirty-seven thousand.

 The number of people affected by Corona in the United States has risen to 7.7 million.  Corona swallowed up to 800 more lives in the UK and a total of more than fourteen thousand deaths have been reported, and more than one million eight thousand cases have been reported.  And more than 100,000 people are infected with the virus.

 There have been more than 227,000 deaths from Corona in Italy and the total number of cases has increased to one hundred thousand better. Corona took more than 700 lives in twenty-four hours in France.  More than eighteen thousand deaths and more than 100,000 people have been diagnosed with the deadly virus. The death toll has increased since the Chinese city of Wuhan opened.  The total number of casualties in China has increased from thirty-three to forty-six hundred.

News 4 You....... 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

دبئی،کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں/10,000 Pakistani jobs due to Dubai, Corona

کوویڈ 19 کی گنتی پاکستان میں/Quid 19 is counted in Pakistan

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد/ Number of Corona virus patients in Punjab