پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی/Corona virus out of 157 more confirmed in Pakistan
News 4 You پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7638 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 8 اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں مزید157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس سے کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7638 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 8 اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹے میں 6 ہزار 416 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا وائرس کے 157 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار638 ہوگئی ہے۔ اب تک پاکستان میں 92 ہزار 548 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں8 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس سے کل اموات کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں صحتیاب مریضوں کی تعداد1832 ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ن...